ترکی،13فروری(ایجنسی) ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکی اور سعودی عرب شام میں فعال انتہا پسند تنظیم داعش کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔ آج جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض ان
جہادیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ترک ایئر بیس پر جنگی طیارے بھی تعینات کر رہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق اگر حکمت عملی طے پا جاتی ہے تو دونوں ممالک شام میں زمینی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب شام میں زمینی کارروائی کے لیے مشروط حامی بھر چکا ہے۔